کوئٹہ،2 نومبر (اے پی پی ):سابق اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان مسلم کے لیگ کے مرکزی رہنما سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات اعلان خوش آئند ہے پارٹی کے قائد و سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف جلد بلو چستان کا دورہ کریں گے ملک بھر کے امیدواروں سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ ہوچکا ہے بلوچستان میں کرپشن روکنا مسلم لیگ اور اسکے دوستوں کا مشترکہ ایجنڈا ہے صوبے سے بڑی تعداد میں سیاست دان مسلم لیگ میں میاں نواز شریف کے سامنے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر یں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں سینئر سیاستدان نوابزدہ حاجی لشکری رئیسانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ کے صو بائی صدر شیخ جعفر مندوخیل اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے سردار ایاز صادق نے لشکری رئیسانی کو مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت دے دی۔
اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی ہدایت پر لشکری رئیسانی سے ملاقات کی لشکری رئیسانی پاکستان کو مضبوط دیکھنا چا ہتا ہے بلو چستان کی سیاسی اور محرومیوں کے حوالے سے بات چیت ہو ئی لشکری رئیسانی نے سا تھیوں اوررفا سے مشاورت کے لئے وقت مانگا ہے سیاست سے ہٹ کر بھی ان کے ساتھ قریبی رشتے ہے انہوں نے کہا کہ حاجی صاحب سے پچاس سال پرانا مسلم لیگ سے تعلق ہے پاکستان کی بات اور بلوچستان کی محرومیوں کے خاتمے اور ائینی حقوق دینے کے حوالے سے بات کی ہے ان کا موقف واضح ہے اسمگلنگ میں ملوث لوگوں کا محاسبہ کرنا چائیے ہمیشہ سچ کا ساتھ دیا اور اقتدار کی سیاست کی بجائے پاکستان کی سیاست کی ہے۔
اس موقع پر نوابزدہ لشکری رئیسانی نے مسلم لیگ ن کے وفد کے آنے کا شکریہ ادا کر تے ہو ئے کہا کہ دوستوں سے مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل بنا یا جا ئے گا ۔