اوباڑو؛ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی  نکالی گئی

37

گھوٹکی،17نومبر(اے پی پی): اوباڑو میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی  نکالی گئی ،ریلی بے نظیر چوک سے نکالی گئی، شرکاء نے ہاتھوں میں پینافلیکس اور فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے۔

  ریلی کے شرکاء سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ اسرائیل فوری طور پر فسطینیوں پر جاری حملے بند کرے اور اقوام متحدہ معصوم بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لیکر اسرئیلی مظالم پر آواز بلند کرے۔انہوں نے کہا کہ  پاکستانی عوام فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہے ۔

مقررین نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں سمیت دیگر ممالک بھی فلسطینوں پر مظالم اور حملوں پر سراپا احتجاج ہیں مگر اسرائیل کی جانب سے معصوم بچوں سمیت فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جس کے کی آواز پر فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

ریلی میں اسکول کے سینکڑوں بچوں سمیت تاجر برادری، شعیہ علماء کونسل، سنی تحریک کے نمائندوں اور شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔