اوکاڑہ؛تمام ملازمین کورٹس اوقات میں یونیفارم پہننے کی مکمل پابندی کریں،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج 

8

اوکاڑہ ،10 نومبر( اے پی پی ): ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صفدر اقبال نے کہا ہے کہ ہر سال سیشن اور سول کورٹس کے ملازمین کو اعلیٰ درجہ کے یونیفارم دیے جارہے ہیں تمام ملازمین کورٹس اوقات میں یونیفارم کی مکمل پابندی کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیشن کورٹس کے درجہ چہارم سے گزیٹڈ آفیسر تک کے ملازمین کو نئے یونیفارم دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صفدر اقبال نے سیشن کورٹس کے450 سے زائد ملازمین کو یونیفارم دیے۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج مسرور انور، سینئر سول جج جاوید اقبال اور سٹاف آفیسر احسن فریدبھی موجود تھے۔ یونیفارم حاصل کرنے والے ملازمین نے شکریہ ادا کیا۔