اوکاڑہ،17نومبر(اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفیٰ جٹ نے نجی شادی ہال میں شادی کی تقریب کے دوران چھاپہ مار کر ون ڈش کی خلاف ورزی کے نتیجے میں پچاس ہزار روپے جرمانہ کردیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر نےباراتیوں کا کھانا اپنی تحویل میں لے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بجھوا کراپنی نگرانی میں مریضوں میں تقسیم کروادیا۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ پنجاب گورنمنٹ نے ون ڈش کی خلاف ورزی کو سختی سے منع کیا ہے اور کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں قانون سب کے لئے برابر ہے۔