اوکاڑہ،02نومبر(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی ہدائیت پر اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ چوہدری غلام مصطفیٰ جٹ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال ساؤتھ سٹی کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں میڈیسن سٹور ،میڈیکل وارڈ، سرجیکل وارڈ،لیبارٹری،ایمرجنسی وارڈ ،پیڈز وارڈ میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا اور مریضوں اور ان کے لواحقین سے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق بھی دریافت کیا ۔
انہوں نے ہسپتال کی صفائی ستھرائی پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور انہوں نے ایم ایس ڈاکٹر نوید حفیظ،ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کو ہدائیت کہ ہسپتال میں آنےو الے مریضوں کے لئے مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور مریضوں سے خندہ پیشانی سے پیش آتے ہوئے ان کا علاج معالجہ کریں۔