اوکاڑہ،21نومبر(اے پی پی): پنجاب ایمرجنسی سروس کے زیر اہتمام روڈ ٹریفک حادثات کے متاثرین کی یاد کا عالمی دن منایا گیا۔اس دن کی مناسبت کے حوالہ سے عوام الناس میں حادثات سے بچاؤ کے بارے آگاہی فراہم کرنے کے لیے ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام آگاہی سیمنار اور واک کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام نے اپنے پیغام میں کہا کہ روڈ ٹریفک کے حادثات میں متاثرین کی یاد کا دن منانے کا مقصد عوام الناس میں حادثات سے بچاؤ کے بارے آگاہی دینا ہے اور حادثات میں متاثرین کو درپیش مسائل کو حل کرنا ہے روڈٹریفک حادثات سے بچاؤ کے لیے دوران سفر موٹر سائیکل پر ہیلمٹ، بیک ویو مرر اور لائیٹس کا استعمال کریں اور گاڑیوں پر سفر کے دوران سیٹ بیلٹ کا استعمال کرتے ہوئے تیز رفتاری سے گریز کیا جائے
آگاہی سیمینارز اور واکس کا اہتمام کمیونٹی ریسکیو اسٹیشنوں کے ساتھ ساتھ ضلع بھر میں مختلف سکول، کالجز، ہسپتال اور ویلفیئر سوسائٹی میں کیا گیا۔جس میں ریسکیو افسران، نیشنل اینڈ ہائی ویز کے افسران،طلباء و طالبات، ریسکیو رضاکاروں، ریسکیورز اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔