اوکاڑہ؛ پولیس ملازمین کی ہیلتھ سکیریننگ ،ہیپاٹائٹس بی کی ویکسینیشن کی دوسری  ڈوز لگانے کا عمل جاری

41

اوکاڑہ، 03 نومبر(اے پی پی): طیب شہید پولیس لائن اوکاڑہ میں پولیس ملازمین کی  ہیلتھ سکریننگ اور ہیپاٹائٹس بی ویکسینیشن کی  دوسری ڈوزلگانے کا عمل جاری ہے۔ ویکسینیشن کیلئے لگائے گئے کیمپ  میں محکمہ صحت کی  چھ ٹیمیں پولیس ملازمین کی  ہیلتھ سکریننگ اور ہیپاٹائٹس بی کی ویکسینیشن پر مامور ہیں۔

اس سلسلے  میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان نے طیب شہید پولیس لائن میں پولیس ملازمین کی ہیلتھ سکریننگ  اور ہیپاٹائٹس بی کی ویکسینیشن کے عمل کا جائزہ لیا۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق دو ہزار چار سو سات  پولیس ملازمین  میں سے تقریباً اٹھارہ سوملازمین کی ویکنیشن ہوچکی ہے جبکہ ٹارگٹ کے مطابق ہیلتھ سکریننگ اور ہیپاٹائٹس بی کی ویکسینیشن کی دوسری ڈوز لگانے کا عمل جاری ہے۔