اوکاڑہ؛  پولیس نے مشکوک موٹرسائیکل سوار کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا

51

اوکاڑہ،02نومبر(اے پی پی ):قومی شاہراہ پر ساہیوال کےقریب موٹر وے پولیس نے کارروائی کرکے مشکوک موٹر سائیکل سوار سے 30 بور پسٹل، 19 گولیاں برآمد کرلیں ہیں ۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق دوران پیٹرولنگ مشکوک موٹرسائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا مگرموٹر سائیکل سوار رکنے کی بجائے بھاگ گیا جسکوتعاقب کرنے پر پکڑ لیا گیا۔ملزم سے30 بور پسٹل،19 گولیاں، موٹر سائیکل، موبائل فون و دیگراشیاکیں اور برآمد شدہ سامان کے ساتھ مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

ڈی آئی جی سینٹرل شاہد جاوید  نے افسران کو چوکس ڈیوٹی کرنے پر شاباش دی۔