برسلز؛ پاکستانی سفارت خانے کیجانب سے آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد  

63

برسلز،02نومبر(اے پی پی ):یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان  کی  سفیر آمنہ بلوچ نے بیلجیم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے ماہانہ آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری کے دوران کمیونٹی کو دی جانے والی  سہولیات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمیونٹی کے نمائندوں کو مشن کی طرف سے اپنے دائرہ اختیار کے اندر اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

سفیر نے کہا کہ حکومت پاکستان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری پاکستانیوں سے براہ راست بات چیت کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔