ساہیوال ،02 نومبر (اے پی پی ): کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کہا ہے کہ بغیر دستاویزات مقیم تمام غیر ملکی اپنے ملک بدر کر دیے گئے ہیں اور اب صرف ضلع پاکپتن میں قانونی طور پر مقیم 13 افغانیوں کے علاوہ کوئی بھی غیر ملکی موجود نہیں۔ اب یہ تمام افغانی رضاکارانہ طور پر جا چکے ہیں۔
یہ بات کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے ڈویژن میں غیرقانونی مقیم افراد کی بے دخلی کی تفصیلات دیتے ہوئے بتائی۔انہوں نے بتایا کہ 31اکتوبرتک ساہیوال ڈویژن میں غیر قانونی رہائش پذیر 179 افغان شہری موجود تھے جن میں سے 74ضلع ساہیوال، 85ضلع اوکاڑہ اور 20ضلع پاک پتن میں رہائش پذیر تھے۔