بہاولنگر؛شر انگیز عناصر معاشرے کے دشمن ہیں جن کی حوصلہ شکنی ہم سب کی ذمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر

13

بہاولنگر، 6 نومبر( اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا ہے کہ شر انگیز عناصر معاشرے کے دشمن ہیں جن کی حوصلہ شکنی ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون  نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کا کہنا تھا کہ کی بے  کا واقعہ انتہائی شرمناک اور قابل افسوس ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔

 ڈی پی او نصیب اللہ خاں نے کہا کہ شر پسند عناصر جو کسی بھی مذہب یا مسلک سے تعلق رکھتے ہوں انکا مقصد شرانگیزی کے ذریعے بدامنی کی فضا پیدا کرنا ہے جن کی روک تھام کے لیے ہمیں متحد ہوکر کردار ادا کرنا ہوگا، تمام مسالک کے عمائدین، تاجران، ہندو اور عیسائی برادری کے رہنماوں نے مشترکہ طور پر  انجمن پرنٹنگ پریس کے ممبران بھی شامل تھے اس بات پر زور دیا  کہ اسلامی کتابوں کی مشابت رکھتے عبارتیں شامل نہ کی جائیں اس طرح کی مجرمان غفلت کرنے پر کڑی سے کڑی سزا کا مطالبہ کیا۔

 اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام  ۔مولانا عبد الرسول ،حافظ سراج احمد اخون، عامر رضا چوہان مولانا عمر فاروق،  ساجد پادری، پنڈت ساجن بھاٹیا،ساجد سدھو،محمد رفیق  رحمانی ، ڈاکٹر ندیم بلو، پادری عظیم عامر۔شہزاد احمد رندھاوا نے کہا کہ بہاولنگر ایک پرامن ضلع ہے جس کے امن و امان کو قائم رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، تمام مذاہب کے لوگ ایک خاندان کی صورت ہیں جو بدامنی کے خلاف ایک ہیں، اس نازک موقع پر پر ہم محب وطن پاکستانیوں بالخصوص ضلع بہاولنگر کے شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ پرامن رہیں،صبر کا دامن نہ چھوڑیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس طرح کی بے حرمتی کے مرتکب عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز  ویڈیو لنک کے ذریعے موجود تھے۔