بہاولنگر؛ ڈپٹی کمشنر کاعلی الصبح پھل و سبزی منڈی کا اچانک دورہ،نیلامی کے امور کاجائزہ

14

بہاولنگر،02 نومبر( اے پی پی):شہریوں کو اشیاءضروریہ کی سستے داموں فراہمی کے لئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے،اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون  نے علی الصبح پھل و سبزی منڈی کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے امور کاجائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ۔سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر عملہ موجود تھا۔

ڈپٹی کمشنر نے پھل وسبزی منڈی کے مختلف سیکشن میں گئے ، انہوں نے کہا کہ پھل اور سبزیاں مقرر کردہ نرخ پر فروخت کی جائیں خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے صفائی کے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوے ہدایت کی کہ صفائی کے انتظامات مزید بہتر کئے جائیں۔