جوڈیشل کمپلکس جلدہی مکمل ہوجائے گا ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولپور

5

احمدپورشرقیہ،06 نومبر(اے پی پی): ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولپور اکرم خان پتافی نے کہا کہ جوڈیشل کمپلکس جلدہی مکمل ہوجائے گا جس سے بار کو ہرطرح کی مزید سہولیات میسر ہوں گی۔

یہ بات انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولپور اکرم خان  پتافی اور سینئر سول جج انیس احمد  کی احمد پورشرقیہ بار آمد پر تقریب کاانعقاد نذرحسین اسلم وجنرل سیکرٹری پروین عطاء ملک کی زیر صدارت کیا گیا۔اس موقع پر پروین عطاء ملک کا کہنا تھا کہ آپکی پہلی بار تعیناتی احمدپورشرقیہ بار سے ہوئی جوہماری بار کے لئے ایک اعزاز ہے۔بار کی جانب سے دسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو لائف ٹائم ممبرشب کے ساتھ انہیں سرائیکی اجرک پہنائی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اکرم پتافی نے بار سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ بار اور بینچ کارشتہ چولی دامن کاہوتا ہے سروس کے دوران ٹرانفسربھی ہوتا رہتا ہے مجھے خوشی ہوئی ہے کہ احمد پورشرقیہ بار نے مجھے عزت وپیار دیا  میں ان کامشکور ہوں اور کہا کہ  جوڈیشل کمپلکس جلدہی مکمل ہوجائے گا جس سے بار کو ہرطرح کی مزید سہولیات میسر ہوں گی ۔