جوہر آباد،10 نومبر( اے پی پی ): جوہرآباد شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش اورژالہ باری سے مونجی کی فصل کو شدید نقصان ہوا۔ڈھاک ،کٹھہ،خالق آباد سمیت متعدد جگہوں پر گزشتہ رات شدید بارش اورژالہ باری سے دھان کی فصل شدید متاثر ہوئی ہے۔وادی سون میں گوبھی ،آلو اور سبز مرچ کی فصلوں کو شدیدنقصان ہواہے۔