جیکب آباد ،16 نومبر( اے پی پی ): جیکب آباد کی عدالت نے ملزم پر منشیات رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر 15 سال قید اور 5 لاکھ روپیہ جرمانے کی سزا سنادی ہے۔
جیکب آباد کے فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج خادم حسین چاند کی عدالت نے منشیات 9 کلو 850 گرام چرس رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم پولیس افسر محمد شریف کٹو کو 15 سال قید اور 5 لاکھ روپیہ جرمانے کی سزا سنادی ہے۔ملزم کو سول لائن پولیس نے 3 اپریل 2023 کو کریم آباد کے علاقے کشمور ریلوے ٹریک پر چرس سمیت گرفتار کیا تھا اور اے ایس آئی اور نور احمد بھرو کی شکایت پر مقدمہ درج کیا تھا۔