جیکب آباد؛ سندھ کے دیگر اضلاع سے ہولڈنگ کیمپ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کی آمد جاری

6

 جیکب آباد ،10 نومبر( اے پی پی ): جیکب آباد میں سندھ کے دیگر اضلاع سے ہولڈنگ کیمپ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کی آمد جاری ہے۔ ہولڈنگ کیمپ میں افغان خواتین اور بچوں سمیت 188 افراد کی آمد ہوئی ہے۔

پولیس کی سخت سکیورٹی میں افغان باشندوں کو قافلے کی صورت میں کیمپ لایا گیا۔

ڈپٹی کمشنر جیکب آباد دادلو خان زہرانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے بعد افغانیوں کو بلوچستان کے راستے چمن بارڈر سے افغانستان منتقل کیا جائے گا۔ ہولڈنگ کیمپ کے اطراف میں سکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کیے گئے ہیں جبکہ کیمپ پر پہنچنے پر غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کا طبی معائنہ بھی  کرایا جا رہا ہے۔

بعد ازاں  افغانیوں کو براستہ چمن افغان بارڈر سے افغانستان منتقل کیا جائے گا۔