جیکب آباد، 20 نومبر (اے پی پی):جیکب آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران دو کروڑ سے زائد مالیت کا سامان برآمد کیا۔ جیکب آباد کے انچارج سی آئی اے انسپکٹر مزمل حسین سومرو کی جانب سے خفیہ اطلاع پر سخت چیکنگ کے دوران کوئٹہ روڈ پتھر موڑ پر تلاشی کے دوران ایک دس ویلر ٹرک رجسٹریشن نمبر TKX- 758 سے دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان برآمد کرلیا جبکہ دو ملزمان ایک ڈرائیور عظمت اللہ ولد نادر علی پٹھان اور عمران ولد دوست محمد پٹھان سکنہ کوئٹہ بلوچستان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔برآمد شدہ نان کسٹم پیڈ غیر ملکی سامان کی میں 100 بوری ایرانی پلاسٹک بیگ،300 بوری ایرانی خشک دودھ،100 بوری بادام، 260 پیٹی سیب برآمد ہوئے ہیں،برآمد شدہ تمام سامان قانونی کاروائیاں پوری کرنے کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔