حب،15 نومبر(اے پی پی ): تحصیل دریجی کے قریب تیز رفتاری کے باعث سوزوکی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 02 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں، تمام زخمی افراد کو ایدھی ایمبولینس کے زریعے سول ہسپتال حب منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایم ایس سول ہسپتال حب کے مطابق زخمیوں میں 4 افراد کی حالت تشویشناک تھی جنہیں طبی امداد دے کر مزید علاج کیلئے ٹراما سینٹر سول ہسپتال کراچی منتقل کر دیا گیا۔ جانبحق اور زخمی افراد کا تعلق کراچی شہر سے ہے جو زیارت کیلئے درگاہ شاہ نورانی جا رہے تھے۔