اسلام آباد، 29 نومبر (اے پی پی ): وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و ترقی نسواں مشعال ملک نے کہا ہے کہ خواتین کے معاشی ، معاشرتی اور جنسی تشدد سمیت دیگر مسائل کا حل تب ہی ممکن ہو گا جب خواتین تعلیم یافتہ ہوں گی ، خواتین تعلیم یافتہ ہوں گی تو ہی اپنے حققوق پہچانے گی۔
بدھ کو یہاں منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر اے پی پی سے خصوصی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے زریعے خواتین کو ناصرف بااختیار بنایا جا سکتا بلکہ معاشی طور پر مضبوط اور سیاسی خود مختیار بھی بنایا جا سکتا ہے۔
مشعال ملک نے کہا کہ خواتین کے سکل ڈولیپمنٹ اور کیریئر کونسلنگ کے حوالے سے بھی مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں آگاہی مہم بھی جلد شروع کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ویمن امپاورمنٹ کو ڈیجٹلائز کرنے کی ضرورت ہے ۔