دریاخان، 16 نومبر(اے پی پی): اسلام پور مائینردریاخان میں پکہ میانہ ہیڈ کے قریب تین دن کے اندر ایک ہی جگہ سے دوسری مرتبہ کئی فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا۔
شگاف پڑنے سے قریبی زمینوں میں کئی ایکڑ تک باجرہ کی پکی ہوئی فصل تباہ،مویشیوں کا چارے کےلیے کاشت کی گئی گھاس بھی تباہ ہو گئی۔ زمینداروں کا ناقابلِ تلافی نقصان ہوا ہے شگاف کو پُر کرنے کے لیے نہر کی دوسری سائیڈ سے مٹی اٹھائی گئی جس سے دوسری سائیڈ بھی کمزور ہو گئی کسی بھی وقت وہاں سے شگاف پڑ سکتا ہے۔ اہل علاقہ نے کہا ہے کہ بیلدار اپنا کام کرتے ہیں اور نہ ہی افسران نہر پر توجہ دیتے ہیں۔ ڈی سی بھکر سے زمینداروں کا نوٹس لے کر شگاف کو صحیح طریقے سے پُر کرائیں اور نہر کی صفائی بھی کروائیں تاکہ آئندہ نہر میں شگاف نہ پڑ سکے ۔