ساہیوال ،17نومبر ( اے پی پی): میرج ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، اس سلسلے میں کمشنر کی زیر صدارت جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ ساہیوال ڈویژن کے تینوں اضلاع میں 16نومبر تک908شادی ہالز کی چیکنگ کی گئی، ضلع ساہیوال میں 314، ضلع پاک پتن میں 260اور ضلع اوکاڑہ میں 334 میرج ہالز کا معائنہ کیا گیا اور ضلع ساہیوال میں 12میرج ہالز،ضلع پاک پتن میں 8جبکہ اوکاڑہ میں 30میرج ہالز میں ایکٹ کی خلاف ورزی کا مرتب پایا گیا۔
ضلع بھر میں شادی ہالز مالکان کو مجموعی طور پر14 لاکھ76 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ضلع ساہیوال میں میرج ہال مالکان پر3لاکھ70ہزار،ضلع پاک پتن میں 2لاکھ45ہزار جبکہ ضلع اوکاڑہ میں 8لاکھ 61ہزار روپے جرمانہ کیا گیا اور تنبہہ کے باوجود ون ڈش کی خلاف ورزی اور وقت کی پابندی نہ پرپاک پتن میں ایک ایف آئی آر بھی درج کروائی گئی۔