ساہیوال؛ کمشنر کی آلودگی پھیلانے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت

33

ساہیوال،15 نومبر(اے پی پی): کمشنر  شعیب اقبال سید نے ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سموگ پر قابو پانے کے لئے فیلڈ میں نکلیں اور دھواں پھیلانے والے بھٹہ خشت اور چاول کی باقیات جلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

وہ بدھ کو یہاں اپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔جس میں تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ساہیوال ڈویژن میں 753000ایکڑ پر چاول کاشت ہوا جس میں سے99فی صد کٹائی مکمل ہو چکی ہے اس لئے ڈویژن میں چاول کی فصل کی باقیات جلانے کے واقعات میں واضع کمی آئی ہے۔

کمشنر شعیب اقبال سید نے شہروں میں کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور تمام چیف افسران کو ایسے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔