سرگودھا،01 نومبر ( اے پی پی): پنجاب فوڈ اتھارٹی کا سرگودھا میں مضر صحت گوشت فروخت کرنیوالے مافیا کیخلاف آپریشن،800 کلو مضر صحت گوشت تلف کر دیا گیا، کارروائی جھال چکیاں کے قریب غیر قانونی سلاٹر ہاؤس کیخلاف کی گئی ۔ بدبودار اور بے رنگ گوشت گھر میں ذخیرہ کرکے مارکیٹ میں سپلائی کیا جانا تھا۔
مضر صحت گوشت فروخت کرنے پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔