سکھر؛ “خود احتسابی بہترین احتساب ہے” کے  عنوان سے سیشن منعقد

35

سکھر،21نومبر(اے پی پی): قومی احتساب بیوروکی جانب سے بیگم نصرت بھٹو وومن یونیورسٹی میں”خود احتسابی بہترین احتساب ہے” کے عنوان سے سیشن  منعقد ہوا،ڈائریکٹر عمران علی منگریو نے آگاہی لیکچردیا۔

 ڈائریکٹر نیب (سکھر) نے طالبات کو نیب کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا،لیکچر کے بعد سوال و جواب کا سیشن بھی  ہوا۔

ڈائریکٹر نیب عمران علی منگریو نے طالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا  کہ معاشرے میں درپیش کرپشن کے مسائل کو حل کرنے کے لیے قومی احتساب بیورو اپنا کردار ادا کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب ہمارے معاشروں سے بدعنوانی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور طریقے سے کام کر رہا ہے۔

ڈائریکٹر نیب عمران علی منگریونے طالبات کے دلچسپ سوالات اور خدشات کے جواب بھی دیئے۔

قبل ازیں وائس چانسلر بیگم نصرت بھٹو وومن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر تہمینہ منگن  نے ڈائریکٹر نیب عمران علی منگریو کا وومن یونیورسٹی میں سندھ کی ثقافت اجرک سے استقبال کیا اور نیب سکھر کے ڈائریکٹر کی جانب سے قومی احتساب بیورو کی جانب سے شیلڈ پیش کی گئی۔