سکھر؛ شوگر سے بچاؤ اور آگاہی کیلئے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

33

سکھر،16نومبر(اے پی پی):پاکستان ریلوئے اسپتال کے زیر اہتمام و دیگر فارما سیوٹکل کمپنیوں کے تعاون سے ذیابیطس (شوگر )سے بچاؤ اور آگاہی کے حوالے سے ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔کیمپ میں سینکڑوں کی تعداد میں مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئی جبکہ کیمپ میں شوگر، یوریک ایسڈ، کولیسٹرول موناپا کیلئے بی ایم آئی، خون کی نالیوں کی بندش کا ٹیسٹ، پاؤں کی نسوں کا ٹیسٹ،HbA1c،ہڈیوں کا ٹیسٹ ، بلڈ پریشر و دیگر کامفت ٹیسٹ کیا گیا۔

اس موقع پرڈی ایس ریلوئے عرفان الحق، ڈپٹی مئیر ڈاکٹر ارشد مغل نے ڈی ایم او ریلوئے ڈاکٹر مقصود احمد اعوان کے ہمراہ مفت کیمپ کا تفصیلی دورہ کیا اور منتظمین کی کارکردگی کو سراہا ۔

اس موقع پر مہمان گرامی و ڈاکٹرز حضرات کا کہنا تھا کہ موجود دور میں شوگر کی بنیادی وجہ ہمارا طرزِ زندگی ہے، نہ وقت پر کھایا جاتا یے اور نہ ہی نیند کا کوئی وقت مقرر ہے،غیر متوازن غذا نے بھی لوگوں کو مریض بنا کررکھ دیا ہے۔

ڈاکٹر ذاہد محمود نے کہا کہ بچوں میں موٹاپا بڑھ رہا ہے ایسے میں ان کی نیوٹریشن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شوگر کے مریضوں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے جبکہ فارم کمپنیوں کے ایڈوائزر نے شوگر کے مریضوں کو خوراک کی ترتیب و غذائیت متعلق اہم معلومات فراہم کی اور شوگر سے ہونے والی پیچیدگیوں کی مکمل آگاہی اور علاج و احتیاط کے بارے میں بتایا۔

کیمپ کا افتتاح ڈی ایس ریلوئے عرفان الحق نے کیا جبکہ دیگر مہمان گرامی میں ڈپٹی مئیر ڈاکٹر ارشد مغل ، آرگنائیزر کیمپ ڈی ایم او ریلوئے ڈاکٹر مقصود احمد اعوان ، ڈاکٹر یاسر سومرو ، فارما کمپنیوں کے نور الحسن ، عمیر ، جاوید کھوسہ ، عمر و دیگر معززشخصیات نے شرکت کی ۔