شجاع آباد اور خانگڑھ کے درمیان دریائے چناب پر پل نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا

19

شجاع آباد،08 نومبر(اے پی پی ): شجاع آباد اور خانگڑھ کے درمیان دریائے چناب پر پل نہ ہونے کی وجہ سے شہری جدید دور میں بھی کشتیوں پر سفر کرنے پر مجبور ہیں ۔

 دریا چناب کے کناروں پر رہنے والے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے، پانچ کلومیٹر کا سفر گھنٹوں پر محیط ہوگیا ہے۔

 متاثرین نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کچھ عرصہ پہلے عارضی پل تعمیر کیا جاتا تھا جو گزشتہ تین سالوں سے نہیں بنایا جا رہا ہے، سیاست دانوں نے متعدد بار پل تعمیر کرنے کا وعدہ کیا جو وفا نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پل نا ہونے کی وجہ سے دونوں علاقوں کے لوگ خوشی وغم پر بروقت نہیں پہنچ سکتے ہیں  ،پل ہونے سے عوام سہولت کے ساتھ ساتھ ملک کےلیے بھی زرمبادلہ پیدا ہوسکتا ہے۔