شیخوپورہ ،16 نومبر( اے پی پی ): سموگ کا باعث بننے والے بھٹیوں کے خلاف ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لاریب اسلم نے سخت ایکشن لے لیا ۔
زگ زیگ ٹیکنالوجی پر کام نہ کرنے پر تین بھٹیوں پر پانی ڈال دیا گیا ہے تینوں بھٹہ دفاتر کو سیل کرکے ریکارڈ قبضہ میں لیکر 3 افراد کو گرفتار کروا دیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر لاریب اسلم نے کہا کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر سخت قانونی ایکشن لیا جائے گااور کسی کو ماحول پراگندہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔