صحبت پور، 15 نومبر (اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ صحبت پورکےاسسٹنٹ کمشنرکے دفتر کی چھت اچانک گرگٸی، چھت گرنےکےدوران پوراعملہ معجزانہ طورپرمحفوظ رہا،چھت اس وقت گری جب اسسٹنٹ کمشنرمصوراحمداچکزئی ورک فیلڈ کےسلسلےمیں باہرجارہےتھےجیسےہی آفس کےدروازےپرپہنچےتوچھت اچانک گرگٸی ۔
اسسٹنٹ کمشنرنےفوری ڈپٹی کمشرصحبت پورمیران بلوچ کوصورتحال کی تفصیلات بتاٸی جس پر ڈی سی نےفوری نوٹس لیکرصحبت پوربلڈنگزچیف انجیٸرکےخلاف تحقیقات کانوٹیفیکیشن جاری کردیا۔انہوں نے کہا کہ ناقص مٹیریل استعمال کرنےوالوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے اور ٹھیکیدارکوہمیشہ کےلیےبلیک لسٹ کریں گےتاکہ کوٸی آئندہ ایسی حرکت ناکرے۔