غزہ کے خلاف اسرائیل کی جنگ ختم کرنے میں ناکامی،پاکستان کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو مزید موثر بنانے پر زور

40

اقوام متحدہ، 17 نومبر (اے پی پی): اسرائیل کی ناکہ بندی والی غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے قتل عام کو روکنے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ناکامی کو اجاگر کرتے ہوئے، پاکستان نے عالمی امن اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو مزید موثر بنانے کی ضرورت  پر زور دیا ہے ۔

سفیر منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سلامتی کونسل میں اصلاحات کے بارے میں ہونے والی بحث میں کہا کہ “ایک ماہ سے زائد عرصے سے غزہ میں ایک وحشیانہ جنگ چھڑ گئی ہے، جس میں اسرائیل کی طرف سے بے گناہ فلسطینی خواتین اور بچوں کے خلاف صریحاً جنگی جرائم اور نسل کشی کی جا رہی ہے جبکہ  سلامتی کونسل کے مستقل اراکین کی فیصلہ کن کارروائی پر متفق نہ ہونا، تنازعات کا مؤثر جواب دینے میں بار بار ناکامی کی بنیادی وجہ ہے۔