قصور؛ڈی سی کی زیر صدارت “ اب گاﺅں چمکیں گے” پروگرام کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس

45

قصور، 16نومبر(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنرمحمد ارشد بھٹی کی زیر صدارت اب “ اب گاﺅں چمکیں گے” پروگرام کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں“ اب گاﺅں چمکیں گے” پروگرام کی ابتک کی کارکردگی اور سینی ٹیشن فیس ریکوری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

 ڈپٹی کمشنرقصورنے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام افسران انتظامی فرائض کی ادائیگی کیلئے متحرک ہو کر کام کریں‘ عام آدمی کے مسائل کے حل کیلئے مثبت اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔“اب گاﺅں چمکیں گے” پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی کے کاموں کی سینی ٹیشن فیس وصولی کو یقینی بنایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر قصورنے کہا کہ فیس وصولی کیلئے متعلقہ افسران اور علاقے کے نمبردار اپنا کردار ادا کریں‘ ایک دو روز کے اندر سینی ٹیشن ریکوری فیس کی پروگریس رپورٹ دی جائے‘ ریکوری فیس میں کسی بھی قسم کی سستی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔

ا جلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد جعفر چوہدری، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالوحید، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعد بن شبیر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زلوکل گورنمنٹ قصور، چونیاں، پتوکی اور دیگر کی شرکت۔