قصور؛ بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن میں 321افراد کوپکڑاگیا،2کروڑ روپے وصول،ایکسین 

31

قصور،16نومبر(اے پی پی): ایکسین سٹی ڈویژن لیسکوقصورتبسم طاہرنے کہا  ہے کہ نگران وزیراعظم کی خصوصی ہدایات اورایس ای لیسکوسرکل قصوراحمدشہزادکی زیرنگرانی قصورمیں بجلی چوروں اورنادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، بجلی چوروں سے 5لاکھ 45ہزاریونٹ چارج کئے گئے ہیں،546کیخلاف ایف آئی آر کااندراج کروایاگیااور321بجلی چوروں کوپکڑاگیاجبکہ 2کروڑ روپے بجلی چوروں سے وصول کئے جا چکے ہیں۔

 ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے آفس میں ”اے پی پی“سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تبسم طاہر نے بتایا کہ واپڈاکی ٹیمیں دن رات بجلی چوروں کیخلاف متحرک اورکارروائیاں کررہی ہیں، بجلی چورمعاشرے کاناسورہیں جوکسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔انہوں نے کہا کہ سٹی قصور سے بجلی چوروں کا خاتمہ میری اوولین ترجیحات میں شامل ہے،بجلی چورہم سے نہیں بچ سکتا،بجلی چور اپنا قبلہ درست کرلیں خواہ وہ کتنا ہی بااثرکیوں نہ ہو۔

تبسم طاہرنے کہا کہ سٹی ڈویژن قصورمیں بجلی چوروں کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹاجارہاہے، بجلی چوروں کو ڈیٹکشن بلزبھی ڈالے جارہے ہیں اور اُن کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں کیخلاف تب تک کارروائیاں جاری رہیں گی جب تک بجلی چوروں کاخاتمہ نہیں ہوجاتا۔