قصور؛ ڈکیت گینگ کے چار ارکان گرفتار،مال مسروقہ برآمد

9

قصور،15نومبر(اے پی پی): پولیس نے راہزنی کی وارداتوں میں ملوث عمران عرف شانی ڈکیت گینگ کے چار ارکان کو گرفتار کر لیا ہے، ملزمان کے قبضہ سے لوٹا گیا لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان نے دوران تفتیش شیخم اور گردونواح میں 8 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

 ڈی پی اوقصور طارق عزیز سندھو نے اچھی کارکردگی پر تھانہ شیخم پولیس کو شاباش دی۔