قصور پولیس کے زیر اہتمام انٹر یونٹ سپورٹس گالا کا انعقاد

46

قصور،21 نومبر (اے پی پی):  انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن اور ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلیکس قصور میں پولیس انٹر سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا، سپورٹس گالا میں گراؤنڈز کو غباروں اور فلیکسز سے سجایا گیا، قصور پولیس کے جوانوں اور لیڈی اہلکاروں نے فٹبال، کرکٹ، رسہ کشہ، دوڑاور بیڈ منٹن کے میچز میں بھرپور حصہ لیا، لیڈی پولیس اہلکاروں نے سپورٹس گالا میں بھرپور شرکت کی۔

ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں میں انعامات اور ٹرافی تقسیم کیں۔

اس موقع پر ڈی پی اوقصور طارق عزیز سندھو نے کہا جرائم کے خاتمہ کیلئے قصور پولیس کے جوان جہاں دن رات محنت کررہے ہیں وہی پرفورس کی جسمانی اور ذہنی فٹنس کو برقرار رکھا جا رہا ہے۔