مرمتی کام کے باعث سکھر بیراج عام ٹریفک کیلئے عارضی طور پر بند

32

سکھر،21نومبر(اے پی پی):  محکمہ آبپاشی سکھر کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں عوام سمیت دیگر متعلقہ محکموں کو مطلع کیاگیا ہے کہ سکھر بیراج پر مرمتی کام کی وجہ سے عام ٹریفک کی روانی بند کردی گئی ہے جبکہ اسکول، یونیورسٹی اور نوکری پیشہ افراد کی سہولت کیلئے صبح 7 سے صبح 9 بجے تک اور دوپہر 1 سے دوپہر 3 بجے تک ٹریفک کی روانی بحال کی جائیگی۔

 مراسلے میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مذکورہ اوقات کے علاوہ پریشانی سے بچنے کیلئے متبادل راستوں کا استعمال کریں۔