مری؛ملکہ کوہسار میں شدید گرج چمک وتیز ہواوں کے ساتھ موسلادھاربارش، گلیات میں ژالہ باری

7

 مری ،10 نومبر( اے پی پی ): ملکہ کوہسارمری میں شدید گرج چمک وتیز ہواوں کے ساتھ موسلادھاربارش جاری ہے جبکہ گلیات میں ژالہ باری ہوئی ہے جس کے باعث موسم نے کروٹ بدلی ہے اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

 بارش کے ساتھ ہی موسم سرما کا آغاز ہوگیا ہے ،شہریوں اورسیاحوں نے گرم ملبوسات زیب تن کرلئے ہیں ۔ویک اینڈ کے باعث سیاحوں نے ملکہ کوہسارمری کا رخ کرلیا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اورژالہ باری کا سلسلہ اگلے روز تک جاری رہے گا۔