مری؛چھترحسنین آباد میں بانی مسجد کی سالانہ برسی منائی گئی

7

مری،06نومبر(اے پی پی): چھترحسنین آباد مسجد حسنین میں بانی مسجد سیدمطیع الحسنین شیرازی کی سالانہ برسی منائی گئی۔

اس موقع پر مقررین نے درود و سلام محفل سجائی، پھول نچھاور کیے گیے۔ مقررین نے خطابات میں انبیاء علیہ السلام ، حضرت محمدرسولﷺ ، شہدائے کربلا رضہ اللہ تعالیٰ عنہہ و صحابہ اکرم رضہ اللہ تعالیٰ عنہہ کی زندگیوں کے بیانات کئے۔

اس دوران سید مطیع الحسنین شیرازی کے مغفرت کی دعائیں اور امت مسلمہ فلسطین کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے ظلم وبربیت کے خلاف فلسطین کے مجاہدین کی کامیابی اور اللہ تعالیٰ کی مدد کی دعائیں کیں ۔