مری،03 نومبر(اے پی پی ): پنجاب فوڈ اتھارٹی کیجانب سے کوہسار یونیورسٹی مری میں فوڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا،۔جس دوران پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام نے محفوظ اور غذائیت سے بھرپور خوراک کے حوالے سے آگاہی فراہم کی ۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن مہتاب خان کا کہنا تھا کھیت سے پلیت تک محفوظ خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ذمہ داری ہے۔
ماسٹر ٹرینر حافظ سمی نے طویل آگاہی طلباء کو فراہم کی جس میں طلباء کو بتایا گیا کیا کھائیں اور کیا نہ کھائیں ۔غذائی اشیاء میں ملاوٹ اور انسانی صحت پہ اس کے مضر اثرات کے متعلق بریفنگ دی گئی ۔
سیمینار میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارگردگی اور قومی تعمیر میں ادارے کے کردار کے حوالے سے آگاہ کیا گیا-ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشن نے کہا کہ نوجوان طبقہ ہی معاشرے میں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوراک کے بہتر انتخاب سے کئی موذی امراض سے بچا جا سکتا ہے۔
شرکاء نے ملاوٹ مافیاکی سرکوبی کے ساتھ عوام میں آگاہی فراہم کرنے کے اقدام کو سراہا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کوہسار یونیورسٹی کے طلباء کو اپنے ایمبیسڈر پروگرام میں شامل کیا،۔جس میں پنجاب فورڈاتھارٹی کے مشن صحت پنجاب کے حوالے سے شہریوں کو آگاہی فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ غذا کو صحت کے اصولوں کے مطابق استمال کیا جا سکے اور بیماریوں سے بچا جائے۔