ملتان؛جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری

26

ملتان ،16 نومبر( اے پی پی ): وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ایک روز میں چیکنگ ٹیموں نے مزید 104 صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔75 مقدمات کا اندراج ہوا،14 بجلی چوروں کو موقع سے گرفتار کیاگیا۔بجلی چوروں کو52 لاکھ60 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔خزانے کو نقصان پہنچانے والوں سے 7 لاکھ80 ہزار روپے موقع پر وصول کر لئے گئے۔

 جمال دین والی اور ظاہر پیر سب ڈویژن رحیم یار خان میں چیکنگ کے دوران 8 صارفین ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔14 نومبر 2023ءکوملتان سرکل میں 7بجلی چوروں کو450000 روپے جرمانہ عائد کیاگیااور7مقدمات درج ہوئے۔

ڈی جی خان سرکل میں 27صارفین1050000روپے جرمانہ عائد کیا اور27 مقدمات کا اندراج ہواجبکہ 14 بجلی چوروں کو موقع سے گرفتار کیاگیا۔ وہاڑی سرکل میں 5صارفین کو210000 روپے جرمانہ عائداور3مقدمات درج،بہاولپور سرکل میں 17صارفین کو1250000روپے جرمانہ عائداور11 مقدمات درج کئے گئے ۔

ساہیوال سرکل میں 16صارفین کو940000 روپے جرمانہ عائداورایک مقدمہ درج ہوا،رحیم یار خان سرکل میں 15صارفین کو450000 روپے جرمانہ عائد اور15مقدمات درج کئے گئے ،مظفرگڑھ سرکل میں 8صارفین کو220000 روپے جرمانہ عائداور5مقدمات درج ہوئے ۔

بہاولنگر سرکل میں 3صارفین کو 200000 روپے جرمانہ عائدہوا ،خانیوال سرکل میں 6صارفین کو490000 روپے جرمانہ عائد کیا اور6 ایف آئی آرزکا اندراج ہوا۔

ایک روز میں رننگ اور مستقل نادہندگان سے5 کروڑ89 لاکھ روپے وصول کئے گئے۔بہاولپور کے مسہ کوٹھا سب ڈویژن میں 10 لاکھ روپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر 2ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کر دی گئی۔