ملتان؛کمشنر ڈویژن کی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

35

 ملتان ،16 نومبر( اے پی پی ): کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی،چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زماب کی قیادت میں عوامی فلاح کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔شہر اولیاءکی ثقافت و تہذیب،سیاحت کے فروغ کیلئے پنجاب حکومت عملی اقدامات کررہی ہے۔حکومت نے قدیم تہذیب، ورثہ کو محفوظ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔3 ارب روپے کی خطیر رقم سے قلعہ کہنہ اور اطراف کی اپ گریڈیشن کی جارہی ہے۔ فوڈ سٹریٹ کے قیام سے شہریوں کو تفریح کے مثبت مواقع فراہم ہونگے۔کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ زندہ قومیں اپنی ثقافت کی حفاظت کرتی ہیں۔ ملتان دنیا کی قدیم ترین ثقافت کا وارث ہے۔کسی بھی علاقے کی ثقافت میں اس کے ماضی کی جھلک نمایاں ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسداد سموگ کارروائیاں کرکے فضاءآلودگی کنٹرول کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔صحت کے شعبوں پر حکومت پنجاب کا خصوصی فوکس ہے۔ 9 ارب روپے کی خطیر رقم سے نشتر 2 ہسپتال زیر تعمیر ہے۔3 ارب روپے سے کارڈیالوجی ہسپتال کا توسیعی بلاک بھی مکمل کیا جاچکا ہے۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ ملتان کی ثقافت بہت ذرخیز ہے اور انکو یہاں کے لوگوں سے ملکر بہت اچھا لگا۔کمشنر انجینئر عامر خٹک نے سفیر ڈونلڈ بلوم اور کوشیلڈ اور سونئیر پیش کیا اور امریکی سفیر اور عملے کو ملتان اجرک پہنائی۔