ملتان؛ صفائی کیلئے خصوصی آپریشن کلین اپ شروع، سموگ تدراک آگاہی ریلی

25

ملتان، 20 نومبر (اے پی پی ): شہر اولیاء کی صفائی میں بہتری کیلئے خصوصی آپریشن کلین اپ کا فیصلہ کیا گیا ہے، ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے مرکزی مقامات اور اندرون شہر کی کلیئرنس پر توجہ مرکوز کر لی ہے اور بھاری مشینری کے ذریعے ملبہ جات اور کوڑا کرکٹ کی شہر سے منتقلی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

 کمپنی عملے نے درباروں اور گنجان آباد یونین کونسلوں میں بھرپور صفائی آپریشن شروع کردیا ہے اور سموگ کے تدراک کیلئے کمپنی کمیونیکشن ونگ کے زیر اہتمام آگاہی ریلی بھی نکالی گئی ہے۔

سنئیر منیجر آپریشن فہیم لودھی نے فیلڈ میں صفائی مہم و واک کی قیادت کی اور کہا کہ کمپنی 68 یونین کونسلز سے روزانہ7 سو ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ اکھٹا کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عملے اور مشیری کی کمی کے باوجود ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے کوشاں ہیں۔

 فہیم لودھی نے کہا کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی میٹریل شاہراؤں پر ڈالنے والوں کو بھاری جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔