ملتان؛  صفائی کے حوالے سے آگاہی ریلی کا انعقاد

30

ملتان، 21 نومبر (اے پی پی ): صفائی صورتحال میں بہتری کیلئے فیلڈ میں ورکرز کی فزیکل انسپکشن شروع کردی گئی ہے۔اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد یعقوب کی ہدایت پر صفائی کے حوالے سے آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی میں سینٹری ورکرز اور کمپنی انتظامیہ نے عوام کو صفائی  کے حوالےسے  آگاہی فراہم کی۔

اس حوالے سے  شاہد یعقوب نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کا کلچر ختم کرکے صفائی صورتحال بہتر کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی افسران کو فیلڈ میں یونین کونسلز سطح پر صفائی عملے کی مانیٹرنگ سونپی ہے ۔انہوں  نے کہا فیلڈ عملے کو عوامی خدمت یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔