ملتان، 07 نومبر (اے پی پی ): آٹھویں ڈیزرٹ جیپ ریلی 2023کی روٹ مارکنگ کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور 14آبزرویشن پوسٹوں کی جگہوں کی بھی نشاندہی کی جا رہی ہے۔
ٹی ڈی سی پی حکام کے مطابق 9نومبر سے شروع ہونے والی 8ویں تھل جیپ ریلی کےحوالےسےصحرائےتھل میں روٹ مارکنگ کاکام شروع کر دیا گیا،جس کی نگرانی شیخ اعجاز کر رہے ہیں۔دو راتوں اور تین روز پر مشتمل روٹ مارکنگ کے اس کام میں شیخ اعجاز کی معاونت کے لئے دو مقامی گائیڈز بھی ہمراہ ہیں۔
صحرائے تھل میں آبزرویشن پوسٹوں جن میں جھوک وزیر،ٹھیری ،گدارا،میرن شاہ،رشید والا نلکا،چاہ صوبہ والا سمیت دیگر آبزرویشن پوسٹیں شامل ہیں، مڈبریک چوبارہ پرخصوصی انتظامات کئےجارہےہیں اوروہاں پرریلی کےانعقاد کیلئےبھرپورتیاریاں کی جارہی ہیں۔
ٹی ڈی سی پی حکام کا کہناہےکہ جیپ ریلی میں زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں اورشائقین کی شرکت کویقینی بنایاجارہاہے اور ریلی کے موقعہ پر پولیس،ریسکیو122 سمیت دیگر متعلقہ محکمہ جات کے اہلکار بھی ڈیوٹیاں انجام دیں گے۔
8ویں تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی میں کھلاڑیوں کی دلچسپی کے ساتھ ساتھ شائقین کی دلچسپی کے لئے بھی اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔