میرپورخاص؛ میونسپل کمپلیکس میں حیران کن حد تک بجلی چوری ہونے کا انکشاف، حیسکو ٹیم کا آپریشن جاری

65

 میرپورخاص ،2 نومبر( اے پی پی ): میونسپل کمپلیکس میں حیران کن حد تک بجلی چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،حیسکو کی جانب بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے ، میونسپل شاپنگ کمپلیکس مارکیٹ میں آج دوسرے روز بھی بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری رہا ، سو سے زائد ناجائز کنکشن کاٹ دیئے گئے۔

 حیسکو ٹیم کی جانب سے بجلی کے تاروں کے ساتھ کیمرے اور انٹرنیٹ وائر کاٹنے پر دکانداروں کی جانب سے احتجاج کیا گیا،آپریشن شروع ہوتے ہی بجلی بند کردی گئی، اتنی بڑی تعداد میں ایک چھت کے نیچے بجلی چوری ہورہی تھی جس پر آپریشن جاری ہے۔

حیسکوترجمان صادق کبر نے“ اے پی پی” سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمپلیکس کی تمام تاروں ، میٹرز کو سکیور کرکے یہاں بجلی چوری کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔