نوشہرو فیروز، 20 نومبر (اے پی پی): پوری دنیا کی طرح نوشہروفیروز میں بھی بچوں کا عالمی دن منایا گیا اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس نوشہروفیروز سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ٹو) اعجاز علی ہالیٹوپو کی زیر قیادت ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔
ریلی کے اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اعجاز علی نے کہا کہ 20 نومبر کو ہر سال پوری دنیا میں بچوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے، دن منانے کا مقصدبچوں کو ان کے بنیادی حقوق دلوانا ہے ، جس میں بچوں کو بہتر تعلیم، صحت اور تربیت کے حقوق فراہم کرنا شامل ہے ،اسی طرح بچوں پر جسمانی تشدد کے روک تھام کرنا ہے اور بچوں سے جسمانی مشقت کو روکنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کی تربیت پر بھرپور توجہ دیں ۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن منانے کا مقصد یہ ہے کہ بچوں کے حقوق کے متعلق بچوں اور والدین کو آگاہی فراہم کریں اور بچوں کے بنیادی حقوق کو محفوظ بنائیں تاکہ وہ مستقبل میں بہتر شہری بن کر ملک وقوم کی خدمت سرانجام دی سکیں۔
اس موقع پرڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر ارباب علی اجن، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سکندر علی کلہوڑو، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حزب اللہ کوریجو، ڈسٹرکٹ کورآرڈنٹر اینڈ چائلڈ پرٹیکشن انڈس ریسورس سینٹر حامد علی شیخ،محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران اورسماجی تنظیموں انڈرس ریسورٹ سینٹر اور شفا فاؤنڈیشن کے رہنما اور کارکن اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔