نوشہرہ ورکاں،14نومبر(اے پی پی): گوجرانوالہ شیخپورہ روڈ پر مجو چک کے قریب تیز رفتار کار نا معلوم ٹرالر سے ٹکرانے کے نتیجہ میں کار میں سوار میاں بیوی زخمی ہو گئے ہیں۔
ریسکیو 1122 نے زخمی ہونے والے میاں بیوی دانیال بابر اور اسکی اہلیہ کو موقع پر طبی امداد دیکر شیخپورہ ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رات کے پچھلے پہر ہونے والا کار حادثہ میں شدید زخمی دانیال بابر اپنی اہلیہ کے ہمراہ وزیر آباد سے شیخپورہ سسرالی گھر جارہا تھا کہ مجوچک کے قریب کار ٹرالر سےٹکرا گئی۔بیگ پور چوکی پولیس مصروف تفتیش ہے۔