اسلام آباد،9نومبر (اے پی پی):نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ ازبکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرکے اسلام آباد پہنچ گئے۔ نگراں وزیر اعظم نے تاشقند میں 16 ویں اقتصادی تعاون تنظیم کےسربراہی اجلاس میں شرکت کی اور اس سے خطاب بھی کیا۔
نگراں وزیر اعظم نے دورے کے دوران ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف،ای سی او کے سیکرٹری جنرل خسرو نوزیری،آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سمیت عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔