نیشنل مینز باسکٹ بال چیمپٸین شپ 20نومبر سے شروع ہوگی، شیڈول جاری

38

اسلام آباد،15نومبر(اے پی پی ):پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے نیشنل مینز باسکٹ بال چیمپئین شپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، چیمپئین شپ 20 نومبر سے لاہور میں کھیلی جائے گی، آرمی اپنے اعزازکا دفاع کرے گا۔

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خالد بشیر کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں کھیلی جانیوالی پانچ روزہ چیمپین شپ کے کامیاب انعقاد کےلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، پنجاب باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کھیلی جانیوالی چیمپٸین شپ میں شریک آٹھ بہترین ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پول ” اے ” میں دفاعی چیمپئین پاکستان آرمی، پاکستان آرڈیننس فیکٹریز (پی او ایف)، ائیر فورس، فیصل آباد جبکہ پول “بی” میں واپڈا، لاہور، نیوی اور اسلام آبادکی ٹیمیں  شامل کی گئی ہیں۔

 چیمپین شپ کے پول راونڈز میں روزانہ چار میچز کھیلیں جائینگے، ایونٹ کے سیمی فائنلز 23نومبر جبکہ  چیمپٸین شپ کا فائنل 24نومبر کو کھیلا جاٸیگا۔ چیمپٸین شپ کے پہلے روز دفاعی چیمپٸین آرمی کا مقابلہ فیصل آباد سے ہوگا جبکہ واپڈا اور اسلام آباد، پی او ایف اور اٸیر فورس ، اسلام آباد اور لاہور کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔