وہاڑی ،16 نومبر( اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کارڈیک وارڈ کی بلڈنگ کا افتتاح کیا اس دوران انہوں نے کہا کہ کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صحت کے شعبہ کو بہتر بنانے کے مشن پر گامزن ہیں ۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی اپ گریڈیشن کیلئے 36کروڑ 10لاکھ روپے سے زائد فنڈز سے بلڈنگز کی تعمیر اور جدید مشینری و آلات کی خریداری کاکام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ کارڈیک وارڈ کی بلڈنگ کو ترجیح بنیادو ں پر تعمیر کیا گیا ہے، شعبہ امراض قلب بلڈنگ کی تعمیر سے مریضوں کو مزید بہتر علاج معالجہ کی سہولیات میسر آئیں گی ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کی اپ گریڈیشن بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی جس پر ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں جاری ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔