ٹریفک پولیس اور اٹلس ہنڈا کے اشتراک سے ٹریفک آگاہی کیمپ کا انعقاد

25

چنیوٹ۔ 16 نومبر (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے وژن کے مطابق شہریوں کے سفر کو محفوظ بنانے کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں، ٹریفک پولیس اور اٹلس ہنڈا کے اشتراک سے ٹریفک آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی پی او عبداللہ احمد نے شہریوں کو ہیملٹ کے استعمال سے آگاہی دی اور ہیلمٹ، سائیڈ ویو مررز، لائٹس تقسیم کیے۔ آگاہی کیمپ کے دوران شہریوں کی موٹر سائیکلوں کی لائٹس مرمت کی گئی اور رائیڈنگ ٹرینر(سمولیٹر) کے ذریعے ٹریننگ دی گئی۔ اس موقع پر ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ احمد کا کہنا تھا کہ شہری ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ ٹریفک حادثات سے بچا جا سکے،موٹر سائیکل سواروں کیلیے ہیلمٹ لازمی قرار دیا گیا ہے، خلاف ورزی پر 2 ہزار روپے جرمانہ ہو گاموٹر سائیکل سوار دوران سفر ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں ہیلمٹ تقسیم کرنے کا مقصد موٹر سائیکل رائیڈرز کے سفر کو محفوظ بنانا ہے والدین کو چاہیے کہ وہ کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ سے روکیں تاکہ عمر بھر کے پچھتاوے سے بچ سکیں۔