ٹریفک پولیس ساہیوال کا 18 سال سے کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورنگ کی روک تھام کے خلاف گرینڈ آپریشن

41

ساہیوال، 20نومبر(اے پی پی):ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرسعیداحمد لودھی کی سربراہی میں عدالتی احکامات پر عملدآمد یقینی بنانے کیلئے ٹریفک پولیس ساہیوال نے 18 سال سے کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورنگ کی روک تھام کے خلاف مختلف مقامات پر  گرینڈ آپریشن کیا گیا ۔ ان اقدامات کا فیصلہ حادثات کی روک تھام اورشہریوں کے محفوظ سفر کویقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔

انسپکٹر ٹریفک ہیڈکوارٹر رائے خضر حیات انجم نے 18سال سے کم عمر ڈرائیونگ پر موٹر سائیکل،گاڑی بند کی گئیں اورمقدمات کااندرراج بھی کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ اگر شہر میں حادثات کی شرح دیکھی جائے تو سب سے زیادہ حادثات کم عمر ڈرائیورز کی نا تجربہ کاری سے پیش آتے ہیں۔کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کے خلاف مہم میں سب سے اہم کردار والدین کا ہے اگر والدین 18 سال سے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل اور گاڑی چلانے کی اجازت نہ دیں تو بچوں میں قانون پسندی کی بنیاد رکھی جاسکتی ہے اور بہترین معاشرہ تشکیل پا سکتا ہے۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں، نوجوان نسل ملک وقوم کا قیمتی اثاثہ ہیں اس لئے انہیں حادثات کی نذر نہ ہونے دیا جائے گا۔